malakwal to PD Khan train service

منڈی بہاؤالدین کے عوام کی سہولت کے لیے محکمہ ریلوے کا ساندل ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ

سرگودھا: محکمہ ریلوے نے سرگودھا، جھنگ، خانیوال، ملتان اور منڈی بہاؤالدین کے عوام کی سہولت کے لیے ساندل ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ٹرین ملتان سے جھنگ سرگودھا تک چلائی جائے گی۔ اس ٹرین کے چلنے سے مختلف اضلاع کے لوگوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

دوسری جانب محکمہ ریلوے نے چناب ایکسپریس کو سرگودھا اور لالہ موسیٰ کے درمیان دن میں دو بار چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر عمل درآمد 14 اگست 2024 سے متوقع ہے.

پاکستان ریلوے پشاور سے براستہ سرگودھا، ملکوال اور منڈی بہاوالدین کراچی تک نئی ٹرین چلائے گی

یہ ٹرین سرگودھا سے لالہ موسیٰ کے لیے صبح 5 بجے روانہ ہوگی اور لالہ موسیٰ سے موسیٰ یہ ٹرین صبح 10 بجے سرگودھا واپس آئے گی۔ جس کے بعد سرگودھا سے ٹرین 3 بجے واپس لالہ موسیٰ پہنچے گی اور لالہ موسیٰ سے 6.30 بجے سرگودھا کے لیے روانہ ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں