makkaywal

منڈی بہائوالدین میں کروڑوں روپے کے منصوبوں کی تحقیقات کا فیصلہ

منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 17 جولائی 2022) سابق دور حکومت میں شروع کئے گئے منڈی بہائوالدین سمیت گوجرانوالہ ڈویژن کے 6ارب روپے کے ترقیاتی منصوں کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ترقیاتی منصوبوں کے تخمینہ لاگت ،تعمیر مدت اور دیگر ریکارڈ طلب کرلیا گیا، 53بڑے منصوبے سابق دور حکومت میں شروع کرنے کی منظوری دی گئی تھی جن میں گوجرانوالہ میں سیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے ایک ارب 80کروڑ روپے کی لاگت سے 8منصوبے شروع کئے گئے جبکہ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت7کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک کی تعمیر و بحالی شروع کی جا رہی ہے .

اس کے علاوہ 5 کروڑ 40لاکھ روپے کی لاگت سے گجرات میں دارالامان کی عمارت اورپبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے تحت 10 کروڑ روپے کی لاگت سے پختہ گلیوں، نالیوں کی تعمیر کے منصوبے شامل تھے ۔حافظ آباد میں بھی60 کروڑکی 5 نئی سکیمیں شامل کی گئیں جبکہ منڈی بہاؤالدین میں بھی پختہ گلیوں، نالیوں او ر ڈرینج کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کی 6نئی سکیموں کیلئے 5 کروڑ50 لاکھ روپے کے فنڈز دئیے گئے اور 20 کروڑ روپے سے دیگر منصوبے شروع کئے گئے .

نارووال میں20 کروڑ روپے سے ترقیاتی کام شروع کرائے ، ہائی ویز کے 29 منصوبوں پر 3 ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے گئے ۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد ، منڈی بہاؤالدین اور نارووال میں سڑکوں کی بحالی و مرمت کیلئے فنڈز خرچ کئے گئے ان منصوبوں کی جانچ پڑتال کرنے کیلئے ریکارڈ طلب کرلیا گیا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں