chak no. 44

ملکوال: مخالفین نے باپ اور بیٹے کے سامنے نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا

منڈی بہائوالدین آج پھر لہو لہان ہو گیا. ملکوال کا ایک اور نوجوان پرانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا. چک نمبر 44 میں مخالفین نے فائرنگ کر کے 30 سالہ شخص کو قتل کر دیا. لاش ہسپتال منتقل

منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 17 جولائی 2022) ملکوال چک نمبر 44 میں مخالفین نے فائرنگ کرکے 30 سالہ محمد اشرف عرف بھولا دیندار نوجوان کو قتل کر دیا، ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے . مقتول نے ملزم پارٹی کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا ، پولیس

رپورٹ کے مطابق ملزم سلیمان یوسف نے اہل علاقہ، باپ اور بیٹے کے سامنے محمد اشرف کو 30 بور پستول سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا.ایف آئی آر کے مطابق محمد اشرف جو کہ زمیندارہ کے کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ کافی دیر گزرنے کے بعد گھر واپس نہ آیا، باپ اور مقتول کا بھائی محمد اشرف کو ڈھونڈنے کے لئے کملہ چوک گوجرہ پہنچے تو ملزمان شاہزیب یوسف ولد محمد یوسف قوم موچی سکنہ چک نمبر 44 بمعہ 30 بور پسٹل، ندیم ولد مقصود قوم عیسائی بمعہ 30 بور پستول نے محمد اشرف کو پکڑا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سیرے: 3 روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش قریبی قبرستان سے برآمد

ملزم آفتاب سیان ولد گلام علی، عابد علی ولد نذید احمد کلہاڑے کے ہمراہ کھڑے تھے اور با آواز بلند پکار رہے تھے کہ کوئی بھی قریب آیا تو اسے بھی جان سے مار دیں گے جس کی وجہ سے اہل علاقہ، مقتول کے بھائی اور باپ ڈر کے باعث آگے نہ گئے۔

دیکھتے ہی دیکھتے سلیمان یوسف ولد محمد یوسف قوم موچی نے اپنے دستی پسٹل 30 بوری سے محمد اشرف کو جان سے مار دینے کی نیت سے فائر کیا جو کہ محمد اشرف کی گردن پر لگا اور وہ زخمی ہو گیا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے اور محمد اشرف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گی ھے پولیس تھانہ گوجرہ نے چار کس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ھے.

اپنا تبصرہ لکھیں