ملتان (نامہ نگار) پنجاب بھر میں 5 نئے پٹرول پمپس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ایس او نے لاہور میں مناواں، بیدیاں روڈ، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد میں پولیس سائٹس کی تصدیق کر دی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مختلف کمپنیوں نے دیگر اضلاع میں مزید 14 سائٹس کے لیے سفارشات دی ہیں۔ متعلقہ مقامات پر اراضی اور سول کام پولیس کرے گی۔ مشینری اور تزئین و آرائش کمپنیاں کریں گی۔
اس سے قبل پنجاب پولیس کو 20 پٹرول پمپس سے فلاحی کاموں کے لیے 25 کروڑ سے زائد کی آمدنی ہو رہی ہے۔ نئے پمپس کے کھلنے سے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے آمدنی میں 50 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوگا۔