DC increased the number of counters at all centers for free flour

ڈپٹی کمشنر نے مفت آٹے کے لیے تمام سنٹرز پرکاﺅنٹرز کی تعداد بڑھا دی

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی سربراہی میں وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے سپیشل رمضان پیکج کے تحت شہریوں کو مفت آٹے کی شفاف،آسان اورباعزت طریقے سے فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام سنٹرزپرکاﺅنٹرزکی تعدادبڑھا دی گئی ہے

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 24مارچ 2023) شہریوں کوکرسیوں پربیٹھ کرکاغذی کاروائی کی سہولت فراہم کی جارہی تاکہ رش پیدا نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے حیدر پیلس ، عمر میرج ہال ،میری لینڈ سوہاوہ ،کٹھیالہ شیخاں اور گوجرہ میں قائم مفت آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹرز کا دورہ کیا اور تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خواتین اور بزرگ افراد کا احترام کیا جائے اور انہیں آٹے کی آسان فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں