ملکوال(رانا عابد سے) گیپکو ڈویژن تحصیل ملکوال میں ملازمین کی ہڑتال کے باعث صارفین متعلقہ کاموں کیلئے پریشانی کا شکار، بجلی کی خرابی ٹھیک کرنے کیلیے بھی اہلکار دستیاب نہیں
تفصیلات کیمطابق گیپکو تحصیل ملکوال کی چاروں سب ڈویژنز رورل ملکوال، اربن، گوجرہ اور میانہ گوندل کے تمام ملازمین اپنے مطالبات منوانے کیلئے گزشتہ کئی دن سے ہڑتال پر ہیں جس سے صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل حل ہونے میں دشواری پیش آ رہی ہے
منڈی بہاءالدین میں لوڈشیڈنگ کا شیڈول
ملکوال گرڈ اسٹیشن کے متعلقہ دھپ سڑی فیڈر کے علاقہ مکینوں نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ 36 گھنٹے سے ہمارا ٹرانسفارمر خراب ہے لیکن واپڈا اہلکار مرمت نہیں کر رہے۔ ملکوال اور منڈی بہاوالدین سمیت گجرات اور گوجرانولہ کے گیپکو دفاتر تک رابطہ کر چکے ہیں مگر کوئی ہمارا مسئلہ حل کرنے کو تیار نہیں۔
اہل علاقہ نے وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا ملازمین کے مطالبات مانے جائیں تا کہ وہ صارفین کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی لینا شروع کریں ۔۔