commissioner gujranwala

کمشنر گوجرانوالہ کا محرام الحرام کے جلوس، ڈی ایچ کیو ہسپتال اور کنٹرل روم کا معائنہ

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن منصور قادر نے ضلع منڈی بہاوالدین کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس اور امام بارگاہوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ڈی سی کمپلیکس میں قائم کنٹرول روم کا معائنہ بھی کیا۔ ڈپٹی کمشنر عثمان خالد خان اور ڈی پی او نعیم عزیز نے انہیں عاشورہ محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات اور روٹس کے حوالے سے بریفنگ دی.

منڈی بہاﺅالدین( ایم۔بی۔ڈین نیوز 07 اگست 2022 ) اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آصف محمود، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین کاشف جلیل ، ڈی ایس پی صاحبان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن منصور قادر نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے عاشورہ محرم الحرام کے دوران لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ضلع میں اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے علماءکرام اور ممبران امن کمیٹی کی کاوشوں کو زبردست سراہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جدید آلات سے آراستہ ضلعی ہنگامی آپریشن سنٹر ایمرجنسی صورتحال میں اقدامات کی نگرانی کیلئے بہترین مرکز ہے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے کہا کہ محرم الحرام کے تمام جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سیکورٹی کے ساتھ ساتھ بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،جلوسوں کے روٹس پر پیچ ورک اور بجلی کی لٹکی تاروں کی ضروری مرمت یقینی بنائی جائے۔

کمشنر گوجرنوالہ ڈویڑن نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے موقع پر میدیکل ایمرجنسی، ٹراما سنٹراور سی ٹی سکین سنٹر کا معائنہ کیا، مریضوں اور ان کے لواحقین سے دستیاب سہولیات کے بارے دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے ہسپتال میں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور مریضوں کو دیگر سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں