وزیراعلیٰ پنجاب نے بے روزگار شخص کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیے دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے درخواست گزار رفاقت علی ولد عاشق حسین ساکن نور پور گجراں کو ڈی سی آفس میں ایک لاکھ روپے کے مالی امداد کا چیک دے دیا۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 20جولائی 2024) رفاقت علی بے روزگار اور محنت مزدوری سے قاصر تھا۔ جس کی وجہ سے اس نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مالی امداد کی اپیل کی تھی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے رفاقت علی کو اپنے آفس بلا کر ایک لاکھ روپے کے مالی امداد کا چیک دیا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب غریب اور مستحق افراد کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا پختہ عزم ہے کہ معاشرے کے کمزور طبقات اور معذوری کے شکار افراد کی بہتری اور بحالی کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں۔

اس موقع پر درخواست گزار رفاقت علی کا کہنا تھا کہ وہ حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دی گئی فوری امداد پر مشکور و ممنون ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں