چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے منڈی بہاؤالدین کے علاقے چھلیانوالہ میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ گرلز کالج کا افتتاح کر دیا۔
28 کنال رقبے پر پھیلے کالج کی تعمیر و تزئین و آرائش پر 250 ملین روپے لاگت آئی۔ کالج میں 800 سے زائد طالبات کو ایڈجسٹ کرنے کی گنجائش ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا کہ کالج کی تعمیر سے چیلیانوالہ کے گردونواح کے کئی دیہاتوں اور ڈیروں کی سینکڑوں طالبات کو میٹرک کے بعد مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے ان کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اہل علاقہ، والدین اور طالبات نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کا شکریہ ادا کیا۔
Leave a Reply