کرپشن کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو جسمانی ریمانڈ کے لیے ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
ترجمان نے ڈان کو بتایا کہ ہم نے پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے خلاف گریڈ 17 کے 12 افسران کی بھرتی کے کیس میں دوبارہ گرفتار کیا ہے، انہوں نے گجرات اور منڈی بہاؤالدین سے ان امیدواروں کے نتائج تبدیل کر دیے۔ ہم نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور اس سلسلے میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں کرپشن کا الزام، پرویز الہٰی بغیر انکوائری بے گناہ قرار
سابق وزیر اعلیٰ کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں پہلی بار یکم جون کو اینٹی کرپشن حکام نے ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔ تاہم، عدالت نے ان کے خلاف الزامات کو ‘مناسب’ قرار دیتے ہوئے اسے بری کر دیا۔
اے سی ای کے مطابق پرویز الٰہی اختیارات کے ناجائز استعمال اور ترقیاتی فنڈز میں غبن کے کیس میں مطلوب تھے۔