پھالیہ: کھٹیالہ شیخاں پل کے قریب بجلی کے کھمبے کے نیچے کھڑے پانی سے کرنٹ لگنے سے لاکھوں کی دو بھینسیں ہلاک ہوگئیں۔
مندی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 3 جون 2023) تفصیلات کے مطابق پھالیہ کے رہائشی اشفاق احمد ولد علی محمد تارڑ کی لاکھوں روپے مالیت کی دو بھینسیں سیمنٹ کے ٹرانسفارمر پول کے ساتھ حالیہ بارش کے کھڑے پانی میں سے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئیں۔
بھینسوں کے مالک اشفاق احمد تارڑ کا کہنا ہے کہ بھینسیں پانی پینے لگی پانی میں کرنٹ ہونے کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں ۔جبکہ گیپکو افسران کا کہنا ہے کہ ایک بھینس نے پول کے ساتھ لگی سپورٹ کو سینگھ کے ساتھ کھینچا جس کی وجہ سے پانی میں کرنٹ آیا ہے۔