چوہدری محمد اشرف ارائیں کو چئیرمین اوورسیز پاکستانی کمیٹی ضلع منڈی بہاءالدین تعینات کر دیا گیا. نوٹیفکیشن جاری
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 11 نومبر 2022) تفصیلات کے مطابق سابق چئیرمین قادرآباد چوہدری محمد اشرف ارائیں کو چیف منسٹر پنجاب کے حکم کے مطابق 3 سال کی مدت کیلئے بطور چئیرمین اوورسیز پاکستانی کمیٹی منڈی بہاءالدین تعینات کر دیا گیا ہے. نوٹیفکیشن جاری
چیف منسٹر پنجاب کے حکم کے مطابق چوہدری محمد اشرف بطور چئیرمین اوورسیز پاکستانی کمیٹی، ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین بطور وائس چئیرمین، ایدیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منڈی بہائوالدین بطور سیکرٹری و ممبر، جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین بطور ممبر ہوں گے.
سماجی و سیاسی شخصیات کی مبارکباد اور نیک تمنائوں کا اظہار.