پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے بارش کی پیشگوئی۔ پنجاب میں 5 سے 8 اکتوبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے
پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے اکتوبر میں گرمی کے ستائے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 5 سے 8 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین میں بارش ہو سکتی ہے۔
ڈی جی پی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبے بھر کے ڈی سیز اور انتظامیہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ 1122 اور دیگر ریسکیو ادارے مشینری اور عملہ کو الرٹ رکھیں۔ رہائشی علاقوں سے جلد از جلد پانی کی نکاسی کا انتظام کیا جائے۔