ملکوال کے بیشتر علاقوں میں برائلر مرغ من مانے نرخوں پر فروخت

chicken rate in mandi bahauddin today

تحصیل ملکوال کے بیشتر علاقوں میں مرغ برائلر من مانے نرخوں پر فروخت. چکن فروشوں نے دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا.

دوکانداروں کا کہنا ہے کہ آج مرغ برائلر کا فارم ریٹ 434 روپے تھا لیکن ڈیلرز کی ملی بھگت سے ہمیں کہا گیا کہ 465 روپے فی کلو چارج ہو گا لینا ہے تو لو ریٹ اس سے کم نہیں ہو گا جبکہ دکانداروں کو سپلائی دیتے وقت بھی ایک من کے پیسے وصول کر کے 39 کلو دیا جاتا ہے.

منڈی بہاءالدین میں آج برائلر مرغ کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں

ملک وال میں اتوار کو دکاندار پرچون 700 سے 750 کے درمیان سیل کرتے رہے جبکہ نرخ نامے کے مطابق پرچون 595 روپے فی کلو ہے. ملکوال اور گردو نواح میں چکن فروش دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں.

گزشتہ کئی ماہ سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھی غائب ہیں. اہل علاقہ نے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین سے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کے مرتکب ان ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی لاتے ہوئے فوجداری مقدمات درج کئے جائیں تاکہ سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جا سکے۔

Comments

One response to “ملکوال کے بیشتر علاقوں میں برائلر مرغ من مانے نرخوں پر فروخت”

  1. Muhammad usman Ijaz ahmed Avatar

    Pala government apna daily rate list theek kara

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *