ناکہ بندی کے دوران تلاشی لینے پر ملزم سے شراب برآمد

arrested

منڈی بہاءالدین(ملک رؤف زبیر )تھانہ سٹی منڈی بہاءالدین پولیس نے ناکہ بندی کے دوران شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

کرائم فائٹر اے ایس آئی اعجاز احمد بھٹی نے ناکہ بندی کے دوران ملزم مہران ولد ساجد ، قوم راجپوت ، سکنہ منشی محلہ کو حراست میں لے لیا ۔ دورانِ تلاشی شراب برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 191/25 درج کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جرم 3/4 اور 4/79 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

تھانہ سٹی پولیس کے دبنگ پولیس آفیسر اعجاز احمد بھٹی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی ، تاکہ علاقے کو منشیات کی لعنت سے پاک کیا جا سکے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *