Ban on fishing in rivers for 10 years

دریاؤں میں10سال کیلئے مچھلی پکڑنے پر پابندی عائد

محکمہ ماہی پروری پنجاب نے صوبے کے تمام دریاؤں سے 10 سال کیلئے مچھلی پکڑنے پر پابندی عائد کر دی۔

حکام نے محکمہ ماہی پروری پنجاب نے آبی ذخائر کو آئندہ 10 سال کے لیے ’’آبی پناہ گاہ‘‘ قرار دیتے ہوئے معدوم ہوتی مچھلیوں کی نسل کے پیش نظر پابندی عائد کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق محکمہ ماہی پروری سے فیس دیکر مخصوص اضلاع کےلیے پرمٹ لینا ہوگا۔

جس کے بعد کنڈی کے ذریعے 8 کلو وزن تک کی یومیہ 5 مچھلیاں پکڑنے کی اجازت ہوگی۔ حکام کے مطابق کمرشل بنیادوں پر مچھلی پکڑنے پر پابندی لگائی گئی ہے اور اس سلسلے میں کروڑوں روپے مالیت سے زائد کے تمام ٹھیکے منسوخ کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں