لاہور کے علاقے ڈیفنس بی سے اغوا ہونے والا 3 سالہ بچہ بازیاب کرا لیا گیا۔
لاہور کے علاقے ڈیفنس بی سے اغوا ہونے والا 3 سالہ بچہ بازیاب کرا لیا گیا۔ ایس پی کینٹ لاہور اویس شفیق کے مطابق عدنان نامی بچے کو نامعلوم خاتون اور مرد حملہ آوروں نے اغوا کیا تھا۔ پولیس نے مغوی بچہ منڈی بہاؤالدین سے بازیاب کرالیا۔
ملزم نے بچہ بے اولاد جوڑے کو 50 ہزار روپے میں فروخت کیا تھا۔ پولیس نے رقم برآمد کر لی۔ بچے کو خریدنے والے عمران کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کی بیوی بھی حراست میں ہے۔
ایس پی کینٹ کے مطابق کلوز سرکٹ فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔ ملزمان بچے کو فروخت کرنے کے اگلے روز ڈیفنس سگنل پہنچے جہاں سے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔