fbr

منڈی بہاءالدین کے بلدیاتی اداروں، رجسٹری برانچوں کے سپیشل آڈٹ کا فیصلہ

گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام بلدیاتی اداروں اور رجسٹری برانچز کے سپیشل آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں، خدمات، خریداری اور رجسٹری سے ٹیکس کی کٹوتی کا ریکارڈ قبضے میں لے کر تفتیش کی جائے گی۔ ٹیکس کی کٹوتی اور قواعد کے برعکس دیگر غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی ٹیموں کو میٹروپولیٹن کارپوریشن گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات کی میونسپل کارپوریشنز، منڈی بہاؤالدین، نارووال، حافظ آباد اور دیگر میونسپل کارپوریشنز، ٹاؤن کمیٹیوں، تحصیل کونسلوں اور 19 رجسٹری برانچز کے سپیشل آڈٹ کی ڈیوٹی سونپی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام کی ہدایت پر ریجنل افسران نے تمام بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی کاموں، سروسز اور سپلائیز سے متعلق ریکارڈ قبضے میں لے کر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر نے رجسٹری برانچز اور بلدیاتی اداروں میں قواعد کے برعکس ٹیکس کٹوتی کی شکایات موصول ہونے پر خصوصی آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کے سربراہان سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔ آڈٹ ٹیم تمام ریکارڈ کی اچھی طرح جانچ کرے گی اور چیک کرے گی کہ سیلز، سروسز، ٹیکسز کی رجسٹریشن درست طریقے سے ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ رجسٹرار یا رجسٹری برانچوں میں پراپرٹی ٹیکس، کیپیٹل ویلیو ٹیکس وغیرہ کی وصولی کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں