منڈی بہاؤالدین میں مرکزی اور صوبائی قیادت کے فیصلہ کے مطابق آج مورخہ 26۔09۔2024 کو مکمل ھڑتال اور تالہ بندی کی گئی. ضلع کونسل حال سے ڈی سی آفس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ایپکا کی بھر شرکت تھی.
پنجاب حکومت کی ملازمین کش پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور جب تک لیو انکیشمنٹ کا ظالمانہ نوٹیفکیشن، تنخواہوں پر ظالمانہ ٹیکس، 17 اے رولز کے نوٹیفکیشن وآپس نہیں ھوتے ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا.
ریلی کی قیادت صفدر علی تارڑ صدر ایپکا ضلع منڈی بہاؤالدین، نوراحمد عمران جلالی ضلعی جنرل سیکریٹری ایپکا منڈی بہاؤالدین، رانا علیم اختر ضلعی سرپرست اعلی ایپکا، صاحبزادہ سعید الرحمان سنیئر نائب صدر ایپکا، اظہر حسین علوی سنیئر نائب صدر ایپکا، آصف خان وڑائچ، محمد وقاص گجر نائب صدر ایپکا و دیگر عہدیداران نے کی