Tag: Anwar Saeed Tahir

  • انور سعید طاہر چوتھی مرتبہ منڈی بہائوالدین میں بطور ڈی پی او تعینات

    انور سعید طاہر چوتھی مرتبہ منڈی بہائوالدین میں بطور ڈی پی او تعینات

    منڈی بہاءالدین کی ضلعی پولیس انتظامیہ میں بڑی تبدیلی، انور سعید طاہر چوتھی مرتبہ ضلع منڈی بہائوالدین میں بطور ڈی پی او تعینات، اس سے پہلے انور سعید طاہر ضلع حافظ آباد میں بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعینات تھے.

    منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 3 اکتوبر 2022) منڈی بہاوالدین میں 2 ماہ قبل اگست میں تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز سندھو کو تبادلہ کر کے لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ انکی جگہ پر انور سعید کنگرا کو بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں.

    یہ بھی پڑھیں: نعیم عزیز سندھو منڈی بہائوالدین کے نئے ڈی پی او تعینات

    یاد رہے کہ انور سعید کنگرا ضلع منڈی بہائوالدین میں 3 مرتبہ بطور ڈسٹرکٹ پولیس آٍفیسر اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں اور اب منڈی بہائوالدین بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چوتھی مرتبہ تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں. انور سعید کنگرا اس سے پہلے ضلع حافظ آباد میں بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعینات تھے.

  • ساجد حسین کھوکھر منڈی بہائوالدین نے نئے ڈی پی او تعینات

    ساجد حسین کھوکھر منڈی بہائوالدین نے نئے ڈی پی او تعینات

    منڈی بہائوالدین ضلعی پولیس میں بڑی تبدیلی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید طاہر منڈی بہائوالدین سے تبدیل. انکی جگہ ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر منڈی بہاوالدین کے نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعینات. نوٹیفکیشن جاری

    منڈی بہائوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 28 جون 2022) 6 ماہ تک ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین ڈیوٹی سرانجام دینے والے انور سعید طاہر کا تبادلہ سینٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور کر دیا گیا. انکی جگہ ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر جو کہ پہلے بھی منڈی بہائوالدین میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے چکے ہیں، انکا تبادلہ منڈی بہائوالدین کر دیا گیا ہے.

    یاد رہے کہ ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر اس کے پہلے 15 جون 2021 کو بطور ڈسٹرکٹ پولیس منڈی بہائوالدین میں تعینات ہوئے تھے 5 ماہ ڈیوٹی سر انجام دینے کے بعد 30 نومبر 2021 کو انکا تبادلہ منڈی بہائوالدین سے سینٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور بھیج دیا گیا تھا.

    یہ بھی پڑھیں: انور سعید طاہر ڈی پی او منڈی بہاءالدین تعینات، نوٹیفکیشن جاری

    انکے ٹرانسفر کے بعد انکی جگہ ایس پی انویسٹیگیشن منڈی بہاءالدین انور سعید طاہر کو بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین کا اضافی چارج سونپ دیا گیا تھا. جبکہ انور سعید طاہر کو 21 دسمبر 2021 کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا.

    District Police Officer Mandi Bahauddin

    منڈی بہائوالدین میں روز بروز بڑھتے ہوئے قتل و چوری اور ڈکیتی کی واردات کو کنٹرول کرنے میں نئے ڈی پی او منڈی بہائوالدین ساجد حسین کھوکھر کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں، یہ انکی کارکردگی، وقت اور عوام کا فیصلہ بتائے گا.

  • انور سعید طاہر ڈی پی او منڈی بہاءالدین تعینات، نوٹیفکیشن جاری

    انور سعید طاہر ڈی پی او منڈی بہاءالدین تعینات، نوٹیفکیشن جاری

    آئی جی پنجاب نے ایس پی انویسٹیگیشن انور سعید طاہر کو بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین تعینات کر دیا گیا. نوٹیفکیشن جاری

    منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 21 دسمبر 2021) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین کی خالی سیٹ پر افسر کی تعیناتی کر دی گئی. آئی جی پنجاب نے انور سعید طاہر کو بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین تعیناتی کے احکامات جاری کر دئے ہیں. یاد رہے کہ انور سعید ایس ایس پی انویسٹیگیشن منڈی بہاءالدین تعینات تھے جنہیں بطور ڈی پی او منڈی بہاءالدین کا اضافی چارج سونپا گیا تھا.

    یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں: راتوں رات ضلعی افسران تبدیل

    آئی جی پنجاب نے جاری کئے جانے والے نئے نوٹیفکیشن میں انور سعید طاہر کو بطور ریگولر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین تعینات کر دیا ہے. جبکہ خالی ہو جانے والی ایس ایس پی انویسٹیگیشن منڈی بہاءالدین کی سیٹ پر خالد رشید کو تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں.

    ڈی ایس پی اکمل رسول کی خدمات ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کے سپرد کر دی گئیں جبکہ شہنشاہ احمد کو ایس ڈی پی او چیچہ وطنی تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی عباس اخترکی خدمات ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کے سپرد کی گئی ہیں۔