لاہور ہائیکورٹ نے منڈی بہاؤالدین کے ایک دیہاتی کی جانب سے سات جانوروں کی سپرد داری سے متعلق دائر توہین عدالت کی درخواست پر فریق مخالف اور پولیس کو جانور فروخت کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے مدعی حامد یار کو 25 فروری کے لیے نوٹس جاری کر دیے
جسٹس علی باقر نجفی نے جہان خان کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل عرفان محمود رانجھا نے موقف اختیار کیا کہ پولیس بغیر کسی الزام کے جہان خان کے سات جانور ڈیرے سے لے گئی۔
بعد ازاں علاقہ مجسٹریٹ نے جانوروں کو درخواست گزار کے حوالے کر دیا۔ درخواست گزار نے الزام لگایا کہ حامد یار نے اس تحویل کو سیشن کورٹ میں چیلنج کیا جس کے نتیجے میں سیشن عدالت نے جانوروں کی تحویل حامد یار کے حوالے کر دی۔ عدالت سیشن کورٹ کے جانوروں کو اس کے حوالے کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
Leave a Reply