مرکزی انجمن تاجران منڈی بہاؤالدین کے صدر معیز اللہ دیوان کی شاپ پرچوری کی بڑی واردات،نامعلوم چور جمعہ کی صبح 5:53 پر دیوان بیکرز سے 5لاکھ50ہزار سے زیادہ کی رقم اور دیگر سامان چور ی کر کے فرار ہو گئے،تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی.
منڈی بہاؤالدین (11 نومبر 2023) تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران ودکانداران منڈی بہاؤ الدین کے مرکزی صدر و چیف ایگزیکٹو دیوان بیکرز معیز اللہ دیوان کی صدر چوک کے قریب واقع دیوان بیکرز کی چھت سے نامعلوم چور جمعہ کی صبح 5بجے کی قریب تالے توڑ کر بیکری میں داخل ہوئے تمام بیکری کی تلاشی لیتے رہے اور کاؤنٹر کے دراز کے تالے توڑکر 5لاکھ50ہزار روپے کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر کے چھت کے راستے فرار ہو گئے
اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر عامر عباس شیرازی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی حامد ناصر رانجھا پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور دیوان بیکرز کا مکمل جائزہ لیا پولیس تھانہ سٹی نے نامعلو م چورو ں کے خلاف مقدمہ درج کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
واضع رہے کہ انجمن تاجران کے صدر معیز اللہ دیوان گزشتہ روز ہی تاجروں اور انتظامیہ میں باہمی تعاون کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سے سپیشل ملاقات کر کے آئے تھے اور آج چوروں نے ان کے ساتھ یہ واردات کر ڈالی ہے ،اس سلسلہ میں ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کا کہنا تھا کہ پولیس نامعلوم چوروں تک پہنچ گئی ہے اور جلد انھیں گرفتار کر کے چوری کی گئی رقم برآمد کریں گے جبکہ دوسری طرف شہر میں پولیس گشت بڑھا دیا گیا ہے۔