Chak Raib Rain water enters crops and residential areas

گوہڑ: حالیہ بارشوں کے کئی روز بعد بھی کھیتوں اور گلیوں میں کھڑے پانی کی نکاسی نہ ہو سکی

ملکوال کے علاقہ یونین کونسل گوہڑ کے کھیتوں اور گلیوں میں کھڑا حالیہ بارشوں کے پانی کی کئی روز بعد بھی نکاسی نہ ہو سکی، سینکڑوں ایکڑ اراضی پر فصلیں تباہ ہونے کا اندیشہ، لوگوں کو آمدورفت میں بھی مشکلات کا سامنا ہے

ملکوال کے علاقہ یونین کونسل کے متعدد علاقوں میں حالیہ بارشوں کا پانی نکاسی کا کوئی انتظام نہ ہونے کے باعث تاحال کھیتوں اور گلیوں میں کھڑا ہونے کے باعث متاثرہ علاقوں کے لوگ پریشان ہیں. یونین کونسل گوہڑ کے رہائشی محمد اقبال گوندل اور دیگر نے کہا کہ ہر سال بارشوں کے موسم میں ہماری یونین کونسلوں کے کئی دیہات میں سینکڑوں ایکڑ اراضی میں تین سے چار فٹ پانی کئی کئی ہفتے کھڑا رہتا ہے، جس سے نہ صرف ہماری دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہوتی ہیں بلکہ مکینوں کو آمدورفت میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پرتا ہے.

انہوں نے کہا کہ پانی کی وجہ سے ڈینگی سمیت کئی موسمی بیماریاں پھیل رہی ہیں، جبکہ اس پانی میں سانپوں کی وجہ سے لوگوں کی جان کو چھی خطرہ رہتا ہے، انہوں نے کہا کہ گاؤں کا قبرستان بھی چاروں طرف سے پانی میں گھرا ہوا ہے اور کسی میت کو قبرستان لے جانا بھی ممکن نہیں ہوتا.

متاثرہ افراد نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین، اور ن لیگ کے ایم این اے ناصر اقبال بوسال سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقہ میں سیم نالہ بنایا جائے تاکہ بارشی پانی کی نکاسی ہو سکے اور لوگ اس اذیت ناک صورتحال کا شکار نہ ہوں

اپنا تبصرہ لکھیں