Dengue Patient

منڈی بہاؤالدین میں ڈینگی کا کیس سامنے آگیا

پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ منڈی بہاؤالدین میں بھی ڈینگی کا کیس سامنے آگیا

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایک ہفتے میں 81 کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 447 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 19، لاہور سے 2، بہاولپور سے 1 اور چکوال سے 2 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملتان، مظفر گڑھ اور منڈی بہاؤالدین سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت ادویات کا ذخیرہ موجود ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں