ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منڈی بہائوالدین محمد آصف کو تبدیل کر دیا گیا. نکی جگہ عباس ذوالقرنین کو بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منڈی بہائوالدین تعیناتی کے احکامات جاری
منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 16 اگست 2022) پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر افسران کی اکھاڑ پچھاڑ جاری، 2 ماہ قبل منڈی بہائوالدین میں بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تعینات ہونے والے محمد آصف کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا.
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی کمشنر محمد خالد خان منڈی بہائوالدین سے تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
جبکہ انکی جگہ پر عباس ذوالقرنین کو بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منڈی بہائوالدین تعیناتی کے آرڈرز جاری کر دئیے گئے ہیں. عباس ذوالقرنین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ضلع اوکاڑہ میں تعینات تھے. یاد رہے کہ محمد آصف 2 ماہ قبل ماہ جون 2022 میں ضلع منڈی بہائوالدین میں تعینات ہوئے تھے اور 2 ماہ بعد اب انکا تبادلہ لاہور کر دیا گیا ہے.
نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عباس ذوالقرنین اس سے پہلے ضلع منڈی بہائوالدین میں بطور اسسٹنٹ کمشنر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر منڈی بہائوالدین اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں.
ضلع منڈی بہائوالدین میں تعینات ہونے والے افسران کی لسٹ دیکھیں