khalid khan

ڈپٹی کمشنر محمد خالد خان منڈی بہائوالدین سے تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

ضلع منڈی بہائوالدین میں بڑے پیمانے پر تبدیلی، ضلعی آفیسر تبدیل، ڈپٹی کمشنر محمد خالد خان ضلع منڈی بہائوالدین سے تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

منڈی بہائوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 16 اگست 2022) پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر افسران کی اکھاڑ پچھاڑ جاری، 3 ماہ قبل منڈی بہائوالدین میں بطور ڈپٹی کمشنر تعینات ہونے والے محمد خالد خان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا.

یہ بھی پڑھیں: عثمان خالد خان منڈی بہاءالدین کے نئے ڈپٹی کمشنر تعینات، نوٹیفکیشن جاری

جبکہ انکی جگہ پر تسنیم علی کو بطور ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین تعینات کے آرڈرز جاری کر دئیے گئے ہیں. تسنیم علی ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈپارٹنمنٹ تعینات تھے. یاد رہے کہ محمد خالد خان 22 مئی 2022 کو ضلع منڈی بہائوالدین میں تعینات ہوئے تھے اور 3 ماہ بعد اب انکا تبادلہ لاہور کر دیا گیا ہے.

ضلع منڈی بہائوالدین میں تعینات افسران کی لسٹ دیکھیں

اپنا تبصرہ لکھیں