منڈی بہاؤالدین کی شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے والا ملزم پنڈدادن خان سے گرفتار

8 people including bride died in the highway traffic accident

پنڈدادنخان کے علاقے جاتی پور میں منڈی بہاؤالدین کی رہائشی شادی شدہ خاتون (ش) کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے مرکزی ملزم غلام رضا کو تھانہ پنڈدادنخان کی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے قتل کا اسلحہ کلاشنکوف بھی برآمد کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے نو ماہ قبل ضلع منڈی بہاءالدین کے علاقہ نین رانجھا کی رہائشی ایک شادی شدہ خاتون کو اس کے بھائی کی فوتگی پر دوستوں کی مدد سے قتل کر دیا تھا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزم غلام رضا واردات کے بعد کافی دیر تک روپوش تھا۔ ملزم کو سائنسی بنیادوں پر ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پنڈدادنخان پولیس نے ملزم غلام رضا کو تھانے منتقل کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *