arrested

بکن: قتل کا ملزم 1 ماہ بعد آلہ قتل سمیت گرفتار

مورخہ 22.09.2024 کو مسمی محمد حنیف ولد محمد اختر قوم بھٹی صراف سکنہ گوڑھا محلہ کو نامعلوم اشخاص نے بذریعہ تیز دھار آلہ سے قتل کرنے کی نیت سے مضروب کیا جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 1132/24 مورخہ 22.09.2024 بجرم 324 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کی.

بعد ازاں مضروب انہیں ضربات کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا جس پر جرم 302 ترمیم ہو کر اندھا قتل مقدمہ ہذا پولیس کے لیے ایک چیلنچ بن گیا جو دن رات محنت اور تگ و دو سے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مقدمہ ہذا میں ملزم کو گرفتار کر لیا.

اصل ملزم و قاتل مسمی ذوالفقار احمد ولد محمد زمان قوم مہاجر سکنہ بکن کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے برائے شناخت پریڈ جیل بھجوایا جو بعد از شناخت پریڈ ملزم بر ریمانڈ جسمانی بند حوالات تھانہ کرایا ملزم سے آلہ قتل چھری بھی برآمد کر لی گئی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں