کورونا پھر زور پکڑنے لگا. گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع منڈی بہائوالدین سے کورونا وائرس کا 1 کیس رپورٹ ہوا ہے. محکمہ صحت
اسلام آباد، لاہور ( ایم.بی.ڈین نیوز 28 ستمبر 2022) قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 8 ہزار 634 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 39 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 80 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح معمولی کمی کے ساتھ 0.45 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران عالمی وبا کے باعث کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی۔
دریں اثناء پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 9 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 522,122 ہو چکی ہے۔ اب تک صوبہ بھر میں 506,582 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔
صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 13,611 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سے کورونا وائرس کے 4 جبکہ فیصل آباد سے 2 کیسز ، جھنگ، منڈی بہاؤالدین اور پاکپتن سے 1 ایک کیس رپورٹ ہوا۔