منڈی بہاءالدین: عید الفطر کے دنوں میں مختلف ٹریفک حادثات میں8 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے.
میٹروسٹی کٹھیالہ شیخاں کے سامنے کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم، موٹر سائیکل سوار دو افراد موقع پر جاں بحق سکول، محلہ کا رہائشی نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق، کلیان پور لوکڑی سے موٹر سائیکل حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے.
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا روڑ پر 2 افراد کو کچلے والا کار ڈرائیور گرفتار
منڈی بہاؤالدین (سٹاف رپورٹر) ہر سال عید بازی کے نتیجہ میں درجنوں زندگیوں کے چراغ گل ہوجاتے ہیں. عید کے دنوں میں گھروں میں صفت ماتم بچھ جاتی ہے، سوشل میڈیا پر ہر سال احتیاط اختیار کرنے کی مہم چلائی جاتی ہے ، تیز رفتاری سےروکا جاتا ہے مگر ہماری قوم ہے کہ کسی بات پر کان دھرنے کو تیار نہیں.