کٹھیالہ شیخاں کے علاقہ سرگودھا روڈ پر ٹریفک حادثہ میں دو افراد کی اموات کا واقعہ پیش آیا، کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین رضا صفدر کاظمی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر کار ڈرائیور کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ کٹھیالہ شیخاں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چوبیس گھنٹوں میں وقوعہ میں ملوث ڈرائیور کو گرفتار کرلیا
سرگودھا روڈ پر کٹھیالہ شیخاں کی قریب تیز رفتار کار کی زد میں موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا تھا، کٹھیالہ شیخاں پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کی اور ملزم شہروز ولد بلال غوری سکنہ منڈی بہاوالدین کو گرفتار کرلیا، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے