منڈی بہاؤالدین(ملک رؤف زبیر ) شوگر مل عید گاہ روڑ ڈیر احمد شاہ مارکیٹ میں کافی ماہ سے چوری کی وارداتیں ہو رہی تھیں۔ایس ایچ او تھانہ سول لائن صابر سندھو نے مارکیٹ کے دکانداروں کے ساتھ مل کر رات کے وقت چور پکڑنے کے لیے حکمت عملی تیار کی۔
گزشتہ رات 3 چور سیمنٹ کے پھول بنانے والے اسلم نامی شخص کے کارخانے میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے، چوروں نے حویلی کے گیٹ سے نیچے سے سامان باہر نکالنا شروع کر دیا۔ایک چور چھت پر چڑھ کر لوہے کی چادریں کھولنے لگ گیا۔چوروں کو پکڑنے کے لیے رات کو پہرہ دینے والوں نے 15 پر پولیس کو کال کر دی۔
پولیس تھانہ سول لائن فوری موقعہ واردات پر پہنچ گئی۔ایک چور درخت پر چڑھ گیا اور اور نے کہا کہ جو کوئی میرے نزدیک آیا میں اسے گولی مار دوں گا۔پولیس کے جوانوں نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چور کو درخت سے اتار کر پکڑ لیا۔جس کا نام پتہ کرنے پر نعیم ساکن کٹھیالہ سیداں معلوم ہوا ہے۔
2 نامعلوم چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گے۔لیکن امید کی جاتی ہے کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور کے ذریعے دبنگ پولیس آفیسر صابر سندھو باقی چوروں کو بھی جلد پکڑ لیں گے۔ مارکیٹ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم ڈی پی او منڈی بہاوالدین احمد محی الدین صاحب کے شکر گزار ہیں جن کی ہدایت پر چور پکڑے گئے ہیں، امید ہے اب مارکیٹ میں سے رات کے وقت اشیاء چوری نہیں ہوں گی۔