منڈی بہاؤالدین سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے

Dengue Patient

لاہور: ڈینگی کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا۔ پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 116 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق ایک ہفتے میں ڈینگی کے 827 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 5،041 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 104، لاہور سے 4 اور منڈی بہاؤالدین سے 2 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ فیصل آباد، اٹک، بہاولپور، بہاولنگر، چنیوٹ اور ڈی جی خان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *