Maham Faraz Mandi Bahauddin

منڈی بہاوالدین کی 14 سالہ کی عمر شاعرہ نے انگلش میں شاعری کی کتاب لکھ دی

منڈی بہاؤالدین کی طالبہ کا اعزاز۔ 14 سال کی عمر میں انگلش شاعری کی کتاب لکھ دی۔ ان کو بطور مہمان پی ٹی وی پر بھی بلایا گیا۔ اس ہونہار طالبہ کا نام ماہم فراز ہے۔ماہم فراز ملکوال سے تعلق رکھنے والی علمی شخصیت زاہد فراز کی بیٹی ہیں۔ زاہد فراز سعودیہ میں جواہر الریاض انٹرنیشنل سکول کے پرنسپل ہیں۔

ان کی والدہ محترمہ زرینہ فراز کا تعلق منڈی بہاؤالدین شہر سے ہے۔ اور وہ موٹیویشنل سپیکر ہیں۔ ماہم فراز کے نانا مولوی محمد بشیر مرحوم شہر میں پھلوں کی ریڑھی لگاتے تھے۔ ان کی بیٹی اور نواسی کو اس پر فخر ہے کہ انھوں نے حق حلال کی مزدوری کر کے اپنی بیٹی کو پڑھایا۔ اور انھی کی محنت اور دعاؤں کی بدولت اس مقام تک پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: پھالیہ کے حسام ظفر نے وزیراعظم سے اعزازی شمشیر حاصل کی

ماہم کے ماموں حافظ محمد سفیان منڈی بہاؤالدین میں ایک نجی سکول چلا رہے ہیں۔ یقینا تعلیم ہی ہمارے ضلع منڈی بہاؤالدین کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ جتنی توجہ بیٹوں کی تعلیم پر دیں اتنی ہی بلکہ اس سے بھی زیادہ توجہ بیٹیوں کی تعلیم پر دیں۔

یہ تحریر انگیزی میں بھی پڑھیں

Maham Faraz Mandi Bahauddin

اپنا تبصرہ لکھیں