منڈی بہاءالدین کے مثبت پہلو.
الخادم فاؤنڈیشن بھکھی شریف کے زیرِ اہتمام سفید پوش طبقے سے تعلق رکھنے والی 10 بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی ایک پروقار اور خوبصورت تقریب کھٹیالہ شیخاں کے ایک نجی میرج ہال میں منعقد کی گئی۔
اس موقع پر الخادم فاؤنڈیشن کے چیئرمین و بانی جناب محمد معظم چوہان نے کہا کہ یہ عمل والدین کی خواہش اور خالصتاً اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے انجام دیا گیا ہے، تاکہ ضرورت مند گھرانوں کا بوجھ کم کیا جا سکے اور ان کی بچیوں کی خوشیوں میں شریک ہوا جا سکے۔
بھکھی شریف میں اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا
پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن الخادم فاؤنڈیشن کے جذبہ خدمت کو بھرپور انداز میں سراہتی ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس نیک عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اسے خدمت خلق کی بہترین مثال بنائے۔
یہ تقریب ایک یادگار موقع تھا جس نے معاشرے میں خیر اور تعاون کے جذبے کو اجاگر کیا اور سفید پوش گھرانوں کے دلوں میں امید کی کرن روشن کی۔
Leave a Reply