AC along with the tehsildar conducted price checking in the city

پنجاب میں 13 نئے ماڈل بازاروں کا آغاز، سستی اور معیاری اشیاء فراہم کی جائیں گی

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے 13 نئے ماڈل بازاروں کے قیام کا اعلان کر دیا۔ ان بازاروں میں معیاری اشیاء کم قیمت پر دستیاب ہوں گی۔

یہ نئے ماڈل بازار اوکاڑہ، مظفر گڑھ، خانیوال، جہلم، نارووال، چنیوٹ، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، جڑانوالہ (ضلع فیصل آباد)، بھلوال (ضلع سرگودھا)، چونیاں، پتوکی (ضلع قصور) اور شرقپور شریف (ضلع شیخوپورہ) میں شروع کئے جا رہے ہیں۔

آج کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے مطابق ان بازاروں کا مقصد عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ان ماڈل مارکیٹوں کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

واضح رہے کہ ماڈل مارکیٹوں میں روزمرہ کی اشیائے ضروریہ، پھل، سبزیاں، گوشت اور دیگر ضروریات زندگی دستیاب ہوں گی۔ ان بازاروں میں اشیاء کی قیمتیں عام بازاروں کی نسبت کم ہوں گی جس سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں