پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کو ڈسپیریٹی الاؤنس کی منظوری پی ٹی یو کی بڑی کامیابی ہے، ڈاکٹر نواز انجم

پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کو ڈسپیریٹی الاؤنس کی منظوری پی ٹی یو کی بڑی کامیابی ہے جس سے پنجاب بھر کے اساتذہ سمیت لاکھوں ملازمین کو مالی فائدہ ہو گا اساتذہ کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑتے رہیں گے.

ملک وال (نامہ نگار) ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر ڈاکٹر محمد نواز انجم نے گزشتہ روز ملکوال سے تعلق رکھنے والے یونین عہدیداران سے ملاقات کے دوران کیا پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی سربراہ ڈاکٹر محمد نواز انجم نے کہا کہ پنجاب کے مختلف محخموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں کافی فرق ہونے کی واجہ سے اساتذہ کافی پریشان تھے جس پر پی ٹی یو نے ملک گیر تحریک چلائی جس پر حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کو دور کرنے کیلئے ڈسپیریٹی الاؤنس کی منظوری دی.

انہوں نے کہا کہ اس تحریک میں اگیگا کے پلیٹ فارم کے تحٹ پنجاب بھر کے تمام محروم محکموں کے ملازمین نے بھی آواز اٹھائی انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے حقوق کی حفاظٹ ہمارا فرض ہے اور ہم اساتذہ کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑیں گے. پی ٹی یو کے رہنما نے مزید بتایا کہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے ہمارے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر قانون نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ڈسپیریٹی الاؤنس کے ساتھ بجٹ میں اساتذہ سمیت ملازمین کو مزید ریلیف اور مراعات دیں گے. اس موقع پر راجہ ذوالفقار علی، ملک محمد اکرام، اختر شاہین، حامد علی گوندل، اسجد علی گوندل، مدثر بخاری اور جہانگیر سپرا سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ لکھیں