منڈی بہاوالدین پولیس کی بڑی کاروائی، 1 سال قبل نیشنل بنک میں ڈکیتی اورقتل کرنے والے ملزمان گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر نے کہا ہے کہ سی آئی اے پولیس نے سال کی سب سے بڑی خونی نیشنل بنک ایک کروڑ روپے ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان کوگرفتار کر کے انکے قبضہ سے بنک سے لوٹی ہوئی20 لاکھ روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے مذید 2 ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاہے مارے جا رہے ہیں

منڈی بہاؤ الدین (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے پولیس کے ڈی ایس پی عامر شاہین گوندل کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے اس سال ہونے والی سب سے بڑی خونی نیشنل بنک برانچ غلہ منڈی ایک کروڑ روپے ڈکیتی کے دو ملزمان کو 20 لاکھ روپے کی لوٹی ہوئی رقم سمیت سرغنہ سعداللہ سکنہ پرانارسول روڈ سمیت گرفتار کر لیا ہے.

ویڈیو: نیشنل بنک منڈی بہاوالدین میں چوری کی واردات، چور 1 کروڑ روپے چھین کر فرار، واقع کی ویڈیو دیکھیں

ڈی پی او ساجد کھوکھر نے بتایا کہ ملزمان نے نو ماہ قبل نیشنل بنک کے باہر کیش وین کے سیکیورٹی گارڈ کومزحمت کرنے پر فائرنگ کرکے غلام رسول کوہلاک اوردوسرے گارڈکوشدیدزخمی کردیاتھااورڈاکو ان سے ایک کروڑ روپے کیش کاتھیلاچھین کرفرارہوگئے تھے، بنک سے کیش وین میں منتقلی کے دوران یہ واردات رونما ہوئی، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ایک ملزم کے قبضہ سے بیس لاکھ روپے رقم برآمد کر لئے ہیں.

انہوں نے کہا کہ واردات کے مرکزی سرغنہ سعداللہ جوکہ ایل ایل بی پارٹ تھری کاطالب علم بتاتاہے کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے رسول روڈ سے گرفتار کیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم سرگودھا سے گرفتار ہواہے، اس گینگ کے دو ملزمان پھالیہ فائرنگ کے تبادلہ میں اپنے ڈاکوساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکے ہیں،اورانکی فائرنگ کی زدمیں آکرایک پولیس اہلکارشہیدہواتھا.

ڈی پی او ساجدکھوکھرکا کہنا تھا کہ باقی دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاہے مارے جا رہے ہیں، یہ ملزمان سرگودھا حافظ آباد اضلاع کی 20 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں،اوراجرتی قاتل کے طورپربھی کام کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ڈی ایس پی سی آئی اے عامرشاہین گوندل کاشاندارکارکردگی پرایک لاکھ روپے نقدانعام اورانکی ٹیم کوتعریفی اسناددی جارہی ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں