اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے ریٹ زیادہ اور پیمانہ کم رکھنے والے پٹرول پمپ مالکان کو ڈیڑھ لاکھ جرمانہ کردیا

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار ان ایکشن. ریٹ زیادہ اور پیمانہ کم رکھنے والے پٹرول پمپ مالکان کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد کاجرمانہ کردیا.

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 20 اگست 2021) اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے تحصیل پھالیہ کے مختلف پٹرول پمپس کے ریٹ اور پیمانہ جات چیک کئے۔ ریٹ زیادہ ہونے اور پیمانہ میں کمی پر تارڑ پٹرولیم جو کالیاں کو 60،000 ہزار روپے اور رانجھا گوندل پیٹرولیم موسی کلاں کو 50،000 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے تمام پٹرول پمپس مالکان کو تنبیہ کی کہ اپنے اپنے ریٹ اور پیمانہ جات کو درست کرلیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مطابق قانون آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے اسسٹنٹ کمشنر کی رینکنگ جاری کر دی، منڈی بہاوالدین،پھالیہ،ملکوال بلترتیب 88، 110، 123 نمبر پر براجمان

اپنا تبصرہ لکھیں