ramzan bazar

محمد شاہد کا سٹی رمضان بازار اور رمضان بازار پھالیہ کا دورہ

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 25اپریل 2022 )ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد عوام بالخصوص کم آمدنی والے افراد کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے تا کہ وہ ماہ مقدس میں خدا کی نعمتوں سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں ، انہوں نے واضح کیا کہ صارفین کی سہولت کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی رمضان بازار اور رمضان بازار پھالیہ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین کاشف جلیل، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد عرفان ہنجرا، نائب تحصیلدار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

آج کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں

ڈپٹی کمشنر نے دورے کے دوران مختلف سٹالز پر جا کر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں او رمعیار کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہاکہ رمضان بازار میں ایگریکلچر فئیر پرائس شاپ کے ذریعے 13 اشیائے خوردونوش ، آٹا، گھی ، چینی ،پھلوں ،گوشت اور سبزیوں پر سبسڈی دی جارہی ہے اسی وجہ سے اشیائے خوردونوش کے ریٹس اوپن مارکیٹ کی نسبت کم ہونے کی وجہ سے صارفین کی بڑی تعداد رمضان بازاروں سے استفادہ حاصل کررہی ہے ۔

ان انتظامات کا مقصد صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنا ہیں تا کہ رمضان بازاروں میں انہیں خریداری کے دوران کسی بھی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہاکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ، معیاراور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔سبزیوں اور پھلوں سمیت تمام اشیاءکا معیار باقاعدگی سے چیک کیا جائے اور غیرمعیاری چیزیں فروخت کرنے والوں کے سٹالز بند کر دئیے جائیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں