گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی گیپکو میں اسسٹنٹ لائن مین کی بھرتیوں کا اشتہار آگیا. ضلع منڈی بہاءالدین میں بے شمار سیٹیں انائونس کر دی گئیں
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 18 ستمبر 2021)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی میں اسسٹنٹ لائن مین کی بھرتیاں شروع. کم از کم تعلیمی قابلیت میٹرک (سائنس یا آرٹس) ہے اس کے علاوہ انٹر، بی اے اور ماسٹر ڈگری رکھنے والے امیدوار بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔رزلٹ ویٹنگ امیدوار اپلائی نہیں کر سکتے۔ این ٹی ایس نے اپنی ویب سائٹ پر اپلائی کرنے کے لیے ابھی تک لنک اپڈیٹ نہیں کیا امید ہے آج لنک اپڈیٹ ہو جائے گا جس کے بعد ہی امیدوار اپلائی کر سکتے ہیں۔
امیدوار جن کی عمر کم از کم 18 سال اور زیادہ سے زیادہ 30 سال ہیں وہ اپلائی کرنے کے اہل ہیں۔عمر کی آخری حد میں عمومی رعایت بھی شامل ہے۔ سرکاری ملازمین تھرو پراپر چینل اپنی درخواست جمع کروائیں گے اور انٹرویو کے وقت محکمانہ این او سی جمع کروائیں گے۔ سرکاری ملازمین جنہوں نے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ تک مسلسل دو سال سرکاری سروس مکمل کی ہے انہیں عمر کی آخری حد میں 10 سال کی رعایت دی جائے گی
درخواست این ٹی ایس یا گیپگو کے آفس میں زیر دستی جمع نہیں ہو گی۔ این ٹٰی ایس ٹیسٹ فیس 200 روپے ہے جو امیدوار آن لائن اپلائی کرنے کے بعد جمع کروائیں گے. رولنمبر سلپس این ٹی ایس کی ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوں گی. درخواستیں آن لائن جمع کروانے کی آخری تاریخ 06 اکتوبر 2021 ہے. ابھی آن لائن اپلائی کریں.
تمام تر تفصیلات اس ویڈیو میں بھی دیکھ سکتے ہیں.
ضلع منڈی بہاءالدین میں مذید جابز دیکھنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں مذید جابز ، بھرتیوں کیلئے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں. اور ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں