پنجاب پولیس نے 21 سینئر سٹیشن اسسٹنٹ (SSA) اور 835 پولیس سٹیشن اسسٹنٹ (PSA) کی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ جو امیدوار نوکری کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں وہ پنجاب پولیس کی آفیشل ویب سائٹ (www.punjabpolice.gov.pk) سے فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
نام آسامی: سینئر سٹیشن اسسٹنٹ
عمر کی حد: 18 تا25 سال
تعلیمی قابلیت: کمپیوٹرسائنس میں انٹرمیڈیٹ (آئی سی ایس) اور متعلقہ شعبے میں تین سالہ تجربہ ہونا چاہیے۔
ٹائپنگ سپیڈ: انگریزی ٹائپنگ سپیڈ 35الفاظ فی منٹ اور اردو ٹائپنگ سپیڈ 25الفاظ فی منٹ ہونی لازمی ہے.
نام آسامی: پولیس سٹیشن اسسٹنٹ
عمر کی حد: 18 تا25 سال
تعلیمی قابلیت: کمپیوٹرسائنس میں انٹرمیڈیٹ (آئی سی ایس)
ٹائپنگ سپیڈ: انگریزی ٹائپنگ سپیڈ 35الفاظ فی منٹ اور اردو ٹائپنگ سپیڈ 25الفاظ فی منٹ ہونی لازمی ہے.
سیٹوں کی تعداد:
پولیس سٹیشن اسسٹنٹ کی ضلع لاہور میں 199، شیخو پورہ میں 24، ننکانہ صاحب میں 8، قصور میں 4، فیصل آباد میں 38، چنیوٹ میں 5، جھنگ میں 4، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 3، گوجرانوالہ میں 52، گجرات میں 24، حافظ آباد میں 6، منڈی بہاﺅالدین میں 5، سیالکوٹ میں 50، نارووال میں 12، سرگودھا میں 32، بھکر میں 4، خوشاب میں 12، میانوالی میں 25، ساہیوال میں 4، اوکاڑہ میں 1، پاکپتن میں 3، راولپنڈی میں 61، اٹک میں 10، چکوال میں 15، جہلم میں 12، ملتان میں 71، لودھراں میں 8، خانیوال میں 13، ویہاڑی میں 6، بہاولپور میں 7، بہاولنگر میں 3، رحیم یار خان میں 18، ڈیرہ غازی خان میں 40، لیہ میں 6، مظفر گڑھ میں 32 اورراجن پور میں 17خالی آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں۔
سیٹوں کی تعداد:
سینئر سٹیشن اسسٹنٹ کی لاہور میں 5، فیصل آباد میں 1، سیالکوٹ میں 1، سرگودھامیں 1، اوکاڑہ میں 1، راولپنڈی میں 3، اٹک میں 1 اور ملتان میں 8 آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں۔
Police officer