پاکستان میں بائیک پر سیاحت کرنے والی کینیڈا کی معروف ولاگر روزی گیبریل پاکستانی نوجوان کے عشق میں مبتلا ہوگئیں اور اب دونوں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔
پاکستان میں 2019 کو بائیک پر سیاحت کرنے والی کینیڈا کی ولاگر روزی گیبریل شمالی علاقہ جات کے پُرسکون اور پرفضا مقامات کے حسن سے متاثر ہوئی تھیں اور پوری دنیا کو پاکستانیوں کی مہمان نوازی اور لذیذ کھانوں سے متعارف کرایا تھا۔
روزی گیبریل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی زندگی کے سب سے حسین لمحے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ پاکستان آ کر کسی کے پیار میں گرفتار ہوجاؤں گی۔ روزی گیبریل نے پاکستانی عدیل عامر کے ساتھ شادی کا اعلان کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں نے اپنی پوری زندگی جس کی تلاش کی، میری روح، میرا جیون ساتھی اور بہترین دوست مجھے مل گیا۔ روزی گیبریل نے اپنے شوہر کی تصویر بھی شیئر کی