واٹس ایپ نے ایپل کے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 9 کیلئے اپنی سپورٹ بند کر دی، جس کے بعد اب صرف آئی فون 5 یا اس کے بعد آنیوالے ایپل اسمارٹ فونز پر ہی چیٹنگ ایپلی کیشن چلے گی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے جاری سپورٹ ڈاکومنٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ نے آئی او ایس 9 کیلئے اپنی سپورٹ ختم کردی اور اب صرف 2016ء میں ریلیز ہونیوالے آئی او ایس 10 پر چلنے والے فونز پر ہی واٹس ایپ چلے گا۔ یاد رہے کہ اب تک آئی او ایس 9 والے آئی فونز پر بھی واٹس ایپ استعمال کیا جاسکتا تھا لیکن اب سپورٹ ختم ہونے کا مطلب ہے کہ آئی فون 4 سیریز رکھنے والے صارفین کو واٹس ایپ دستیاب نہیں ہوگا۔
ایسے صارفین جو آئی فون 5 یا اس کے بعد کا ماڈل رکھتے ہیں مگر اس پر ابھی تک آئی او ایس 9 انسٹال ہے تو واٹس ایپ چلانے کیلئے اسے اپ گریڈ کرکے آئی او ایس 10 پر جانا پڑے گا۔ اس سے قبل گزشتہ سال واٹس ایپ نے آئی او ایس 8 پر چلنے والی ڈیوائسز کیلئے بھی واٹس ایپ کی سپورٹ بند کردی تھی