ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف نے اپنی پہلی فلم کی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف اداکار پلکٹ سمراٹ کے ساتھ فلم ’’سسواگاتم خوش آمدید‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری دینے جارہی ہیں۔ ازابیل نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی فلم کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’نمستے، آداب اب ہوگی جلدی آپ سے ملاقات۔‘‘ آپ لوگوں کے ساتھ اپنی فلم کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے بہت پُرجوش ہوں۔
فلم میں اداکار پلکٹ سمراٹ دہلی سے تعلق رکھنے والے لڑکے امن کا کردار نبھارہے ہیں جب کہ ازابیل آگرہ کی لڑکی نور کا کردار اداکررہی ہیں۔ اس فلم میں سماجی ہم آہنگی سے متعلق پیغام دیا گیا ہے۔ اداکار پلکٹ سمراٹ نے ازابیل کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا ہماری کیمسٹری دھماکے دار ہوگی۔ سیٹ بھی لوگ کہتے تھے ہم دونوں ایک ساتھ پٹاخہ لگتے ہیں۔ ازابیل بہت محنتی ہیں اور سیٹ پر تمام لوگ ان سے متاثر ہوجاتے تھے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ فی الحال منظرعام پر نہیں آئی
”کترینہ کیف کی بہن کی فلم کی پہلی جھلک منظرعام پر آگئی“ ایک تبصرہ