کراچی: پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے۔ 20 فروری سے شروع ہونے والی پی ایس ایل 6 میں شرکت کے لیے غیر ملکی کرکٹرز اور آفیشلز کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل6: ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہوگی
ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے۔ پاکستانیوں میں بے انتہا مقبول ڈیرن سیمی نے اپنے ویڈیو پیغام میں سلام کرتے ہوئے کہا کہ اسلام و علیکم پاکستان۔ لیگ اور پشاور زلمی کا ایک بار پھر حصہ بننے پرخوشی ہے، بطور کوچ پرجوش ہوں،کرکٹ کو انجوائے کریں لیکن ماسک پہن کر۔ اس کے علاوہ احتیاط بھی کریں۔