Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

  • منڈی بہاءالدین
  • ریٹ لسٹ
  • میرا گائوں
  • قومی
  • موسم

پی ایس ایل میچزکے 50 فیصد ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

Written by

www.mbdinnews.com

in

کھیل

لاہور: پی ایس ایل میچز میں 50 فیصد تماشائیوں کیلیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں ہونے والے آئندہ میچوں میں 50 فیصد تماشائیوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج رات سے شروع ہوگی جب کہ لاہور میں ہونے والے میچز سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کے مطابق راؤنڈ میچز کے لیے 50 فیصد اور پلے آف میچز کے لیے 100 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے پر این سی او سی کے مشکور ہیں تاہم فینز سے درخواست ہے کہ وہ اسٹیڈیمز میں تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کوویڈ صورتحال میں بہتری کے بعد 50 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے کی اجازت دی تھی جب کہ پلے آف اور فائنل کے لیے فل ہاؤس کا اعلان بھی سامنے آیا ہے

←مودی کی سوشل میڈیا پر بھی آزادی اظہار کچلنے کی تیاری
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں خصوصی افراد کیلئے سپیشل ڈیسک قائم, کرایوں میں 50فیصد ڈسکاﺅنٹ دینے کی ہدایت→

Comments

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

More posts

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    June 14, 2025
  • اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    June 14, 2025
  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    June 13, 2025
  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    June 13, 2025

Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

Mandi Bahauddin News | Mbdin News | Mandi News | ضلع منڈی بہاؤالدین نیوز | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Mandi Bahauddin weather | weather mandi bahauddin | Mandi Bahauddin latest news | Mandi Bahauddin newspaper | منڈی بہاءالدین کا موسم |

Designed by Mozzam Riaz