راولپنڈی: پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز آج سے اوپن ہوجائیں گے۔
پہلے دن تمام ٹیچرز، نان ٹیچنگ اسٹاف اور درجہ چہارم ملازمین اسکول آئیں گے، تمام اسکولوں کے سربراہان کو سختی کے ساتھ ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے آج سے تمام ٹیچرز اور سٹاف کی100 فیصد حاضری یقینی بنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی نقصان کے ازالے کیلئے گرمیوں کی چھٹیاں کم دی جائیں گی، مراد راس
تمام پرائیویٹ اسکولوں کو بھی آج سے تمام اسٹاف کے ساتھ سکول کھولنے ،فیس سلپس جاری کرنے اور فیسیں وصول کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ طلبا و طالبات کی حاضری سرکاری شیڈول کے مطابق ہوگی۔