وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے احکامات، کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر نگرانی ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس رمضان المبارک کے دوران عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں مسلسل متحرک
منڈی بہاءالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 11مارچ 2025) ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف دکانوں جن میں بیکری، کریانہ، گوشت، سبزیوں اور پھلوں سمیت مختلف اشائے خوردونوش کی دکانوں پر قیمتوں اور کوالٹی کا معائنہ کیا۔
آج پھل، سبزی و گوشت کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں
پرائس مجسٹریٹس نے یکم مارچ سے 10 مارچ تک 17 ہزار 276 انسپکشنز کیں اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی مختلف خلاف ورزیوں پر 73 دکانداروں کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 83 ہزار روپے جرمانے کئے جبکہ متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا ہے کہ صارفین کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ منڈیوں اور اوپن مارکیٹ میں نرخوں کی مسلسل مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں ، کسی کو بھی ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ دکانداروں سے اشیائے خوردونوش کی ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کرائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے کئے جائیں اور بے قاعدگیوں سے باز نہ آنے والے دکانداروں کو جیل بھجوایا جائے۔
Leave a Reply