گاڑیاں بنانے والی معروف امریکی کمپنی ٹیسلا نے بِٹ کوائن میں گاڑیاں بیچنے کاباقاعدہ اعلان کردیا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کے بانی ایلن مسک نے اپنے بیان میں کہا کہ اب ہمارے گاہک بِٹ کوائن کے ذریعے گاڑیاں خرید سکتے ہیں تاہم یہ سہولت امریکا میں رہنے والے افراد کیلئے ہے جبکہ دیگر ممالک کے افراد رواں سال کے آخر تک اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بِٹ کوائن سے خریداری کی صورت میں ادا کی جانے والی رقم بِٹ کوائن کی صورت میں ہی کمپنی کے پاس رہے گی اور اس کے عوض دیگر کرنسی نہیں لی جائے گی۔ ٹیسلاکا بٹ کوائن کے ذریعے گاڑیوں کی قیمت وصول کرنیکامنصوبہ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت متواتر اوپر نیچے ہورہی ہے، اس کا مطلب یہ ہوا کہ گاڑی کی قیمت بھی روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پائی نیٹ ورک، آن لائن کمائی اور فراڈ
واضح رہے کہ ایلن مسک کے ٹویٹ کے بعد بِٹ کوائن کی قیمت میں اچانک 4 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جس سے دوسری کرنسیوں میں کاروبار کرنے والے سرمایہ کاروں کو بے حد نقصان بھی ہوا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ٹیسلا نے (1.5بلین ڈالرز) یعنی ڈیڑھ ارب ڈالرز کی بٹ کوائن کی خریداری کی تھی جس کے بعد کوائن کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوا تھا